Hadees of the Day ....حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا ‘ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ اگر ان لوگوں کا خیال نہ ہوتا جو میرے ساتھ غزوہ میں شریک نہ ہو سکنے کو برا جانتے ہیں مگر اسباب کی کمی کی وجہ سے وہ شریک نہیں ہو سکتے اور کوئی ایسی چیز میرے پاس نہیں ہے جس پر انہیں سوار کروں تو میں کبھی ( غزاوات میں شریک ہونے سے ) پیچھے نہ رہتا ۔ میری خواہش ہے کہ اللہ کے راستے میں قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں ‘ پھر قتل کیا جاؤں ‘ پھر زندہ کیا جاؤں ‘ پھر قتل کیا جاؤں ‘ اور پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر مارا جاؤں
[ بخاری، جلد:9 ، كتاب التمنى:90 ، حدیث:332 ]
Narrated Abu Hurairaؓ that i heard Allah's Messenger ﷺ saying, "By Him in Whose Hands my life is! Were it not for some men who dislike to be left behind and for whom I do not have means of conveyance, I would not stay away (from any Holy Battle). I would love to be martyred in Allah's Cause and come to life and then get, martyred and then come to life and then get martyred and then get resurrected and then get martyred.
[ Bukhari, Vol. 9, Book of Wishes: 90, Hadith 332 ]
No comments:
Post a Comment